کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

عوام دوران بارش غیر ضروری سفر نہ کریں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے 21 اور 22 جون کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کا سلسلہ پیر 20 جون سے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔

20 جون پیر سے بدھ 22 جون کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

پری مون سون بارشوں کے نئے سلسلے سے پنجاب میں راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر اور ملتان جب کہ کشمیر کے ضلع بھمبر، کوٹلی، میرپور، پونچھ، باغ، حویلیاں، ہٹیاں، مظفرآباد اور وادی نیلم میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ، اسکردو جب کہ شمال مشرقی بلوچستان ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل ،کوہلو اور بارکھان میں بیشترمقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، جامشورو ،حیدرآباد، کراچی، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار میں 21 جون سے 22 جون کے درمیان تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران خیبر پختونحوا ،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ جب کہ شمالی بلوچستان کے مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ پشاور، مردان، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں اور خستہ حال املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

weather forecast

karachi weather

Rain Forecast

Tabool ads will show in this div