کے پی کے ایڈ ہاک ملازمین کا بنی گالہ مارچ کا اعلان

ایڈہاک اساتذہ اورعمران خان کےدرمیان مذاکرات ناکام

مذاکرات کی ناکامی کے بعد خیبرپختونخواکےایڈہاک اساتذہ نے بنی گالہ مارچ کا اعلان کردیا۔

صدروائی ٹی اے عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کےبعدبنی گالہ مارچ کااعلان کرتاہوں، جب تک مطالبات نہیں مانےجائیں گےبنی گالہ میں دھرنادیں گے۔

اس سے قبل احتجاجی اساتذہ کومذاکرات کيلئے بنی گالہ میں بلايا گيا تھا تاہم ایڈہاک اساتذہ اورعمران خان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

اتوار 19 جون کو خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایڈ ہاک ملازمین نے ریگولرائزیشن کے حق میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے معطل ہونے والے صدر عطا الرحمان بھی ایڈ ہاک ملازمین کا ساتھ دینے مظاہرے میں پہنچ گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ آج مطالبات نہیں مانے تو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جا کر مارچ کرینگے۔ مظاہرین نے عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی بھی تیاری مکمل کرلی۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں بقایاجات اور انکریمنٹ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔ مظاہرہن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب صوبے میں مستقل نوکریاں موجود ہیں تو انہیں ایڈ ہاک پر بھرتی کیوں کیا جا رہا ہے، حکومت ہمیں مستقل نوکری دے۔

بنی گالہ کے باہر موجود سیکڑوں کی تعداد میں اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھے رکھے تھے۔ مطاہرین کے مطابق سال 2018 سے 2022 تک ایڈ ہاک پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے اور سی پی فنڈ کو ختم کیا جائے۔

سما سے خصوصی گفتگو میں احتجاج کرنے والے ملازمین نے کہا کہ خیبر پختونخوا اساتذہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا حصہ ہیں، اساتذہ کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اس دوران انصاف اسٹوڈنس فیڈریشن ( آئی ایس ایف ) کے رہنما بھی ڈنڈے اٹھا کر احتجاج میں آگئے۔ ایڈ ہاک ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کسی سیاسی مقصد یا کسی سے لڑنے نہیں آئے ہیں، ہمارا دھرنا پرامن ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور آئی ایف ایف کے رہنماؤں کو روکا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے بنی گالہ کے اطراف بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

KPK

BANI GALA

ISF

AD HOC EMPLOYEES

Tabool ads will show in this div