نیب لاہور کے تمام ملازمین کا سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ

ڈی جی نیب لاہور کے فیصلے کی تمام ملازمین نے تائید کردی

نیب لاہور کے تمام ملازمین نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کيا ہے۔ فیصلے سے قومی خزانے کو ماہانہ 40 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نیب لاہور کا کوئی ملازم سرکاری پیٹرول نہیں لے گا، جس کی تمام ملازمین نے حمایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ملازمین کے سرکاری پیٹرول نہ لینے سے سے قومی خزانے کو ماہانہ 40 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

نیب کے تمام افسر اور ملازمین مفت سرکاری پیٹرول کی سہولت سے دستبردار ہوگئے، سرکاری پیٹرول کی سہولت چھاپوں اور آپریشن کے دوران لی جائے گی۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو مل کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

petrol

PUNJAB

NAB Lahore

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div