جمشید دستی دلہنیا لینے مظفر گڑھ سے پشاور روانہ

سابق رکن قومی اسمبلی کی اہلیہ کا تعلق مہمند قبیلے سے ہے

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی شادی کا دن آن پہنچا، جمشید دستی مظفرگڑھ سے مختصر بارات کے ساتھ دلہن لینے پشاور روانہ ہوگئے۔

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی مظفرگڑھ سے بارات لیکر جانے سے قبل اپنی والدہ کو یاد کرکے رونے لگے۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو ان کی شادی کی شدید خواہش تھی اور اس لئے انہوں نے لڑکیاں بھی دیکھیں، لیکن بدقسمتی سے اب ان کی والدہ زندہ نہیں ہیں۔

جمشید دستی نے مزید ہا کہ ان کی اہلیہ کا تعلق پشاور کے مہمند قبیلے سے ہے اور انہوں نے بینظیر وومن یونیورسٹی سے بایو کیمسٹری میں ایم ایس سی کیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ شادیاں بہتری لاتی ہیں اور وہ خود کو مضبوط کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔

ولیمے اور کھانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ستمبر یا اکتوبر میں دعوت ولیمہ کروں گا جس میں مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔

بارات کی روانگی سے قبل ان کے دوستوں نے روایتی جھومر ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔

PUNJAB

jamshed dasti

Tabool ads will show in this div