وزیراعلیٰ کی کراچی پولیس چیف کو امن و امان بہتر کرنے کی ہدایت

کراچی میں جس نے سیاست کرنی ہے پرامن سیاست کرے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہر قائد اور صوبے میں جس کو سیاست کرنی ہے پرامن سیاست کرے، ہم کسی صورت شہر میں امن کو خراب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سے کورنگی میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ کے واقعے اور اس میں جاں بحق ہونے والے شخص کے حوالے سے بات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے کی شفاف انکوائری کرکے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ شہر میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں، شہر میں امن و امان مزید بہتر کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے شرپسند و قانون شکن کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر قائد اور صوبے میں جس کو سیاست کرنی ہے پرامن سیاست کرے، اس شہر کا امن ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد بحال کیا ہے، ہم کسی صورت شہر میں امن کو خراب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز اپنے اضلاع میں کڑی نگرانی رکھنے کیلئے پیٹرولنگ اور انٹیلی جنس کے کام کو بہتر کریں۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 24 جولائی کو ہوگی۔

16 جون کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا تھا۔

MURAD ALI SHAH

BYE ELECTIONS

NA240

Tabool ads will show in this div