سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نیب میں ایک اور درخواست دائر

درخواست گزار سیمل وحید نے آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگادیا

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نیب میں آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک اور درخواست دائر کردی گئی، سیمل وحید کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت نے فرنٹ مین کے ذریعے اربوں کے اثاثے بنائے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک اور درخواست موصول ہوگئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل وحید نے نیب راولپنڈی میں 8 جون کو شواہد کے ساتھ ایک درخواست دائر کی ہے۔ راجہ بشارت کیخلاف نیب میں درخواستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، سماء درخواستوں کی کاپیاں حاصل کرلی۔

سیمل وحید نے راجہ بشارت پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں، راجہ بشارت نے فرنٹ مین کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔

درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ راجہ بشارت منی ٹریل اور اثاثوں میں واضح فرق ہے، تمام شواہد نیب کو دے دیئے ہیں۔

سماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے ایماء پر راجہ بشارت کیخلاف نیب کارروائی نہيں کررہی تھی، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اورچیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف دلانے کی اپیل کرتی ہوں۔

سیمل وحید نے نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ حکومت اور شہزاد اکبر کی ایماء پر دھمکیاں بھی دی جارہی تھیں، اگر اس کیس کی انکوائری ہوگی تو فرح گوگی سے بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر راجہ بشارت کو ایک مرتبہ طلب کرچکی ہے۔ سماء نے جب ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے پہلے مؤقف دینے سے انکار تاہم بعد میں کہا کہ یہ 4 سال پرانا کیس ہے۔

سماء نے انہیں بتایا کہ 8 جون کو آپ کیخلاف نئی درخواست دائر ہوئی ہے، جس پر انہوں نے رد عمل دینے سے انکار کردیا۔

سماء سے گفتگو میں سیمل وحید نے بتایا کہ انہوں نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نیب میں آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک پٹیشن دائر کی ہوئی ہے، انہوں نے اپنی زرعی زمین آمدن میں ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے راجہ بشارت اور شہزاد اکبر کو قبضہ مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈاکٹر ثاقب نامی ایک فرنٹ مین ہے، اسی طرح راولپنڈی کے سید حیدر جو اوورسیز پاکستانی ہیں، سے راجہ بشارت نے اپنے فرنٹ مین شجاع اقبال راجہ، معین سلطان اور شاہد اقبال راجہ کے ذریعے فراڈ کیا، جعلی چیک دیکر ان کی زمین ہتھیالی۔

PUNJAB

PMLQ

Raja Basharat

SEEMAL WAHEED

Tabool ads will show in this div