وین لوٹنے کی کوشش؛ مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

گنا منڈی کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

کراچی سپر ہائی وے پر گنا منڈی کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آٹا سپلائی وین کے گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، اور گارڈ کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ آٹا سپلائی کرنے والی وین میں 3 ملازمین اور ایک سیکیورٹی گارڈ موجود تھا، راشن وین پنکچر ہوگئی، اور ڈرائیور نے ٹائر پنکچر لگوانے لئے وین کو سڑک کے کنارے کھڑا کردیا، اسی دوران ڈاکو آگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم ملزمان آئے اور وین میں موجود افراد سے لوٹ مار شروع کردی، تاہم وین کے گارڈ نے مزاحمت کردی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور سیکیورٹی گارڈ موقع پر دم توڑ گیا، جب کہ ڈاکو سیکیورٹی گاڑد کا اسلحہ بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

firing

robbery

snatching

Tabool ads will show in this div