ڈراموں میں فنکاروں کےساتھ ناانصافیوں پرفضیلہ قاضی بول پڑیں

چند مخصوص لوگوں کو ہی کامیابی کا فارمولا سمجھ لیا گیا

اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے کو فنکاروں سے ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

سماء کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ گنے چنے لوگ ہیں ، انہیں ہی کام ملتا رہتا ہے اور ان چند مخصوص لوگوں کو ہی کامیابی کا فارمولا سمجھ لیا گیا ہے۔

فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ ان ناانصافیوں سے ڈرامہ انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہاہے۔

سینیئراداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فارمولا نئے،مختلف اورتخلیقی کام کی راہ میں رکاوٹ ہے اور یکسانیت کا شکار ڈرامے ٹی وی کی مقبولیت گرا رہے ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرامے کو نئے چہروں اور نئےآئیڈیاز کی ضرورت ہے۔

Pakistani drama

FAZILA QAZI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div