گلگت بلتستان میں گلوف کا خدشہ، الرٹ جاری

اس سے قبل مئی میں بھی گلوف الرٹ جاری کیا گیا تھا

محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت بلتستان میں گلوف کا ایک اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق گلوف کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 جون کو جاری الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو، گھانچے، کارمنگ، شگر اور استور میں گلوف کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جاری الرٹ کے مطابق حالیہ موسم اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلوف ( یعنی گلیشئرپھٹنے) کے باعث نشاندہی کیے گئے علاقوں میں سیلابی صورت حال، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اتھارٹیز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

حسین آباد پل

قبل ازیں مئی کے مہینے میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے گلوف کا الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد شیشپر گلیشیئر پر بننے والی جھیل پھٹنے کے بعد سیلابی صورت حال سے گلگت اور ہنزہ کو آپس میں ملانے والے حسن آباد پل پانی کا دباؤ برداشت نہ کرنے کے باعث ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی ادارے مرکز برائے مربوط تربیتی پہاڑی علاقہ جات (آئی سی آئی ایم او ڈی) کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گلیشیئرز زیادہ تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان 3 بڑے اور بلند ترین پہاڑی سلسلوں ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے سنگم کا حامل ہے۔ لہذا قطبین کے بعد سب سے زیادہ گلیشیرز ہمارے اِن ہی سلسلوں میں پائے جاتے ہیں۔ ہمارے اِن پہاڑی سلسلوں میں موجود گلیشیرز کی کل تعداد 7,253 ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مگر اب گلوبل وارمنگ یعنی بڑھتی ہوئی حدت اِن گلیشیروں پر بھی اثر انداز ہونا شروع ہوچکی ہے۔ گرمی سے گلیشیرز کے پگھلنے کی رفتار پہلے سے بڑھ چکی ہے۔ لہذا اِن سے رسنے والا پانی بھی بڑھ چکا ہے جس کے باعث قرب و جوار میں واقع کئی گلیشیائی جھیلوں میں پانی کی زیادتی ہو رہی ہے۔

گلوف کیا ہوتا ہے

بڑھتے ہوئے پانی کا زور بعض اوقات اِن جھیلوں کے کناروں میں شگاف ڈالنے لگا ہے اور یہ جھیلیں چھلکنے لگی ہیں اور اگر پانی کا بہاؤ تیز ہو تو اِس پانی کے ساتھ برفانی تودے اور پتھر بھی لڑھکنے لگتے ہیں جو نشیب کے علاقوں کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ اِس عمل کو گلیشیائی جھیلوں میں سیلاب یعنی ( گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ) یعنی گلوف کہا جاتا ہے۔

Rain

weather

GILGIT BALTISTAN

MET OFFICE

URBAN FLOODING

GLOF

Tabool ads will show in this div