پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونا مزید 1500 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا مزید 1500 روپے اور فی اونس 27 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت مزید 1500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کے نرخ 1285 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں میں بھی سونے کے فی اونس نرخ 27 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار 846 ڈالر پر پہنچ گئے۔

پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ 3 ہزار 50 روپے بڑھ چکے ہیں۔

مزید جانیے: صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 1560 اور دس گرام 1337.44 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 21.90 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

Gold rates

Silver rates

Senate of Pakistan

Tabool ads will show in this div