این اے 240 ضمنی انتخاب، گزشتہ روز مجھے بھی گولی لگی، مصطفیٰ کمال

ایک تنظیم (ٹی ایل پی) نے اللہ اور رسولﷺ کے نام پر دہشت پھیلائی، سربراہ پی ایس پی

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے این اے 240 کے ضمنی الیکشن کو بوگس، دہشت گردی میں ڈوبا ہوا اور ناکام قرار دیدیا۔ کہتے ہیں کہ ہمیں ہروایا گیا، یہ الیکشن ہم سے چھینا گیا، ایک جماعت (ٹی ایل پی) نے اللہ اور رسول ﷺ کے نام پر دہشت پھیلائی، خون کے آخری قطرے تک اللہ کے رسولؐ کے نام پر بے حرمتی کا بدلہ لیں گے، کیمپ پر حملے میں مجھے بھی گولی لگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل ایک نام نہاد الیکشن کراچی این اے 240 میں ہوا، ہم نے کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ تبدیل کردو، کل کا الیکشن بوگس، دہشت گردی میں ڈوبا ہوا اور ناکام تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں ہروایا گیا ہے، یہ الیکشن ہم سے چھینا گیا، کل الیکشن میں 13 ہزار 927 لوگوں نے پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ دیا۔

الیکشن کے دوران کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی نے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے کیمپ پر حملہ کیا، اس حملے میں ہمارے ایک ساتھی کو شہید اور 10 کو زخمی کیا گیا، کل دفتر پر حملے کے دوران مجھے بھی گولی لگی، گولی لگی ہوئی تھی پھر بھی میں چپ کرکے بیٹھا رہا تاکہ تاکہ کوئی انتشار نہ پھیلے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے پر ہم نے ایک پتھر بھی پلٹ کر نہیں مارا، میرے کسی کارکن کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا ہم نے ایک گولی نہیں چلائی، ہم پر ہی گولیاں چلیں اور رات کو ہمارے 40 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ جماعت (ٹی ایل پی) کے سربراہ نے اللہ اور رسول ﷺ کے نام پر دہشت گردی پھیلائی، اللہ اور رسولؐ کے نام کی بے حرمتی کی گئی، آخری قطرہ گرائیں گے مگر اللہ کے رسولﷺ کے نام کی بے حرمتی قبول نہیں، اس بے حرمتی کا بدلہ لیں گے۔

سندھ

MUSTAFA KAMAL

TLP

NA240 BYE ELECTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div