واٹس ایپ ڈیٹا اینڈرائیڈ سے ایپل میں ٹرانسفر کی سہولت پیش

چیٹ ہسٹری، تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز کو منتقل کیا جاسکے گا

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری ہے جو آئی فون پرآنا چاہتے ہیں لیکن اپنے واٹس ایپ ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے پریشان ہیں، واٹس ایپ اور ایپل نے اینڈرائیڈ پر میسجنگ ایپ سے ایپل پر ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت پیش کردی ہے۔

یہ آپشن واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہوگا جو آہستہ آہستہ شروع ہو جائے گا اور تمام صارفین تک پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا۔ پچھلے سال گوگل اور واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ صارفین iOS سے اینڈرائیڈ میں چیٹس کو منتقل کرسکیں گے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم WhatsApp میں فونز کے درمیان محفوظ طریقے سے سوئچ کرنے اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھتے ہوئے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے درمیان آپ کی چیٹ ہسٹری، تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز کو منتقل کرنے کی صلاحیت شامل کررہے ہیں۔ گزشتہ سال یہ سہولت آئی فون سے اینڈرائیڈ کیلئے آئی تھی اور اب اینڈائیڈ سے آئی فون کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

ڈیٹا کو منتقل کرنے کی صلاحیت ایپل کی Move to iOS ایپ میں شامل کی جائے گی جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کا کم از کم اینڈرائیڈ 5.0 اور اس سے اوپر کا ہونا ضروری ہے جبکہ Apple iOS صارفین کا iOS 15.5 اور اس سے اوپر کے ورژن پر ہونا ضروری ہے۔

اگر کوئی صارف ایپ میں ایک آپشن کے طور پر واٹس ایپ ڈیٹا پر کلک کرے گا تو ڈیٹا کو iOS کے ساتھ مطابقت رکھنے والے فارمیٹ میں پیک کیا جائے گا۔ ایپل یا واٹس ایپ اس میں سے کوئی بھی ڈیٹا نہیں دیکھے گا اور یہ انکرپٹڈ رہے گا۔ ڈیٹا منتقل ہونے کے بعد جب کوئی صارف پہلی باراپنے آئی فون پر واٹس ایپ لانچ کرتا ہے تو وہ وہاں موجود ڈیٹا کا پتہ لگا کر اسے ڈکرپٹ کر دے گا اور پچھلی تمام چیٹس بحال ہو جائیں گی جس میں واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری، تصاویر، ویڈیوز وغیرہ شامل ہوں گی۔

آپ اپنے اینڈرائیڈ فون پر move to ios ایپ انسٹال کرکے اسکرین پر دی جانے والی ہدایات پر عمل کرکے اپنا ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق ڈیٹا منتقل کرنے کیلئے دونوں ڈیوائسز کو پاور سورس سے منسلک ہونے کی ضرورت ہے اور ان کا ایک ہی وائی فائی پر ہونا ضروری ہے یا اینڈرائیڈ ڈیوائس کو آئی فون کے ہاٹ اسپاٹ سے منسلک کرنا ہوگا۔ ٹرانسفر ڈیٹا اسکرین پر واٹس ایپ کو منتخب کریں۔ اپنے اینڈرائیڈ فون پر اسٹارٹ کو تھپتھپائیں اور واٹس ایپ ڈیٹا کو ایکسپورٹ کے لیے تیار کرنے کا انتظار کریں۔

apple

android

whatsapp

MOBILE PHONE

Tabool ads will show in this div