ٹک ٹاک کو زیر کرنے کیلئے فیس بک کا نئی تبدیلوں پر غور

دوستوں اور خاندان کی پوسٹیں کم جبکہ ریلز اور اسٹوریز زیادہ نظر آئیں گی

فیس بک اپنی حریف چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو زیر کرنے کیلئے نئی تبدیلیاں لانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یہ خبر ایک فیس بک میمو سے آئی ہے جسے ایک ایگزیکٹو نے شیئر کیا تھا، دستاویز کے مطابق فیس بک ایک بڑی ری ڈیزائننگ پر کام کر رہا ہے جس کے تحت آپ کو اپنی فیس بک پرایسی ویڈیوز زیادہ نظر آئیں گی جنہیں آپ فالو نہ کرتے ہوں۔

فیس بک ایپ کے سربراہ ٹام ایلیسن کے شیئر کیے گئے میمو میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کا مقصد اسے ایک ڈسکوری انجن میں تبدیل کرنا ہے جو TikTok کے For You ٹیب کی طرح کی آپ کی پسند پر توجہ مرکوز کرے گی۔

آپ کو اپنی فیس بک پر دوستوں اور خاندان کی پوسٹیں کم جبکہ Reels اور اسٹوریز وغیرہ کی صورت میں آپ کو زیادہ ویڈیوز نظر آئیں گی، یہ ٹیب مکمل طور پر آپ کی سرگرمی پر توجہ مرکوز کرے گا جیسا کہ انسٹاگرام کے ایکسپلور ٹیب میں ہوتا ہے۔

دوسریہ جانب TikTok نے فیس بک میں تبدیلیوں کی خبروں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کام میں واضح فرق ہے فیس بک لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتا ہے جبکہ ہم تفریح فراہم کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے گلوبل بزبس سلوشن کے صدر بلیک چانڈلی نے ایک میڈیا اننترویو میں کہا فیس بک کے الگورتھم سوشل گراف کی بنیاد پر ہیں جو فیس بک کی ایک خاصیت ہے، انہوں نے کہا ٹک ٹکا کا بگ بلیو کی طرح مزید کچھ کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

social media

FACE BOOK

TIKTOK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div