پارلیمنٹ میں کورونا کی گونج؛ شیری رحمان نے خود کو قرنطینہ کرلیا

کمیٹی رکن کا کورونا مثبت ہونے کے باعث خود کو قرنطینہ کیا، شیری رحمان
<p>فوٹو:فائل</p>

فوٹو:فائل

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے فنانس کمیٹی میں ساتھ بیٹھے ممبر کا کورونا مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، اور عوام کو بھی احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیری رحمان نے بتایا کہ فنانس کمیٹی میں ساتھ بیٹھے ممبرکا کورونا مثبت آیا ہے، کمیٹی رکن کا کورونا مثبت ہونے کے باعث خود کو قرنطینہ کیا۔

شیری رحمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا میں یہ بات خبر اس لئے شیئر کررہی ہوں کہ جب کہ میری کورونا رپورٹ منفی نہیں آتی اس قت تک قرنطینہ میں رہوں گی، اور تمام دوست مجھ سے دور رہیں۔

سینیٹرشیری رحمان نے بتایا کہ فنانس کمیٹی کے رکن کے ساتھ بیٹھی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم اللہ کا شکر ہے کہ میں نے ماسک پہن رکھا تھا۔

وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب محتاط رہیں، ماسک پہنیں، سب کو دوبارہ ایس او پیز پر عمل کی ضرورت ہے۔

parliament

Sherry Rehman

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div