سرائے عالمگیر: بارش کےباعث گاڑی نہرمیں جاگری،6 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے
Jun 17, 2022

سرائے عالمگیر میں بارش کے بعد پھسلن کے باعث گاڑی نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

پولیس کے مطابق نہر میں ڈوبی گاڑی سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حادثہ سرائے عالمگير ميں تيز بارش کے دوران سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق مرنے والوں میں 2 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔ ريسکيو ٹيموں نے تين گھنٹے کے بعد گاڑی اور لاشوں کو نہرسے نکالا۔

حادثے کا شکار خاندان جہلم سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Rain

TRAFFIC ACCIDENT

Tabool ads will show in this div