لاہور میں بیٹھ کر پنجاب کی سیاست کرنی ہے، آصف زرداری کا اعلان

پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے، سابق صدر

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے، عوام کو مہنگائی، بیروزگاری سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری کی زیرصدرات اجلاس ہوا، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب لاہور میں بیٹھ کر لاہور اور پنجاب کی سیاست کرنی ہے، زیادہ وقت اب لاہور میں گزاروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو مجھ سے ملنے بہت دور سے آنا پڑتا ہے، اب شہر میں کارکنوں کے درمیان آکر رہوں گا اور ان سے ملاقات بھی کروں گا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔

ASIF ALI ZARDARI

Tabool ads will show in this div