کراچی میں خطرناک قرار دی گئی سیکڑوں عمارتیں گرانے کا فیصلہ

غیر قانونی گودام قائم اور پارکنگ خلاف بھی کارروائی کی جائے گی

کراچی میں غیر قانونی اور خطرناک قرار دی گئی 433 عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کراچی ضلع جنوبی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ خظرناک قرار دی گئی 433 عمارتوں کو مسمار کرنے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ ملکر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کا کہنا ہے کہ خطرناک قرار دی گئی بلڈنگ کے انہدام کے لئے انتظامیہ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔

عبدالستار عیسانی کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 40 غیر قانونی عمارتیں ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور ان کو سیل کر کے تمام غیر قانونی پو ر شنز کو مسمار کیا جائے گا۔

۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کمرشل و نا ن کمرشل عمارتوں کی بیسمنٹ میں پارکنگ کی جگہ غیر قانونی گودام قائم کیے گئے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ مل کر غیر قانونی عمارتوں کے خلاف مضبوط آپریشن کے لئے ایک موثر آپریشن پلان بھی مر تب کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی مزید کہا کہ ثقا فتی ور ثہ قرا ر دی گئی عمار تو ں کو مسما ر نہیں کیا جا ئے گا بلکہ ایسی عما رتو ں کو مرمت کرکے مظبوط بنایا جائے گا۔

کراچی

KMC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div