سینیٹ کمیٹی:پلاٹ کےفرضی کرائے پرانکم ٹیکس کی تجویز نکالنے کی سفارش

وزیر خزانہ کی عدم موجودگی پر اراکین برہم

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ میں پلاٹ کے فرضی کرائے پر انکم ٹیکس کی تجویز نکالنے کی متفقہ طور پر سفارش کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں 16 جون بروز جمعرات کو سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے فنانس بل 2022 کی شق 7 ای پر اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ کے فرضی کرائے پر انکم ٹیکس لگانا درست نہیں، اس سے انڈسٹری میں مسائل بڑھیں گے۔ کمیٹی نے حکومت کو متفقہ سفارش پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شق کو فنانس بل 2022 سے نکالا جائے۔

اجلاس میں مفتاح اسماعیل کی عدم شرکت پر اراکین کی جانب سے برہمی کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی اجلاس میں عدم شرکت پر تحریک انصاف کے سینیٹرز نے برہمی ردعمل کا اظہار کیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ 3 دن سے وزیر خزانہ کمیٹی میں نہیں آئے، یہ رات کو ٹی وی پر آکر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مار کر غائب ہوجاتے ہیں، یہ سینیٹ کو بھی اہمیت نہیں دیتے، ایوان میں الو بول رہے ہیں۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ میں وزارت خزانہ کا کوئی نمائندہ نہیں۔ جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم نے وزیر خزانہ کو کمیٹی میں بلایا ہے، وزیر خزانہ کے آنے تک موجودہ سیشن روک دیتے ہیں۔

ٹیرف میں کمی سے مقامی صنعت کو فائدہ ہوگا

اجلاس کے دوران چیئرپرسن نیشنل ٹیرف کمیشن روبینہ اطہر نے کمیٹی کو درآمدی خام مال پر ڈیوٹی میں کمی پر بریفنگ دی۔ روبینہ اطہر نے کہا کہ خام مال کی درآمد پر ٹیرف ریٹ کو مناسب کیا جارہا ہے، بجٹ میں درآمدی خام مال پر ڈیوٹی کم کرنے سے ریونیو کا نقصان نہیں ہوگا، اس سے مقامی صنعت کو بہت فائدہ ہوگا، ٹیرف کم کرنے سے قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔

taxes

FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL

Senate of Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div