ہلدی، ادرک اور ناریل سے بنے مشروب کے حیران کن فوائد
اگر آپ رات میں ٹھیک سے نہیں سوپاتے اور آپ اس کا حل چاہتے ہیں تو گھبرانے کی بات نہیں، آپکی اس پریشانی کا علاج آپ کے گھر میں رکھی چند اشیا میں موجود ہے جن کی مدد سے آپ اس مسئلے پر قابو پاسکتے ہیں۔
ہلدی کا دودھ پاکستان اور بھارت میں تو روایتی طور پر کافی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب مغربی دنیا بھی اسکی افادیت کی قائل ہورہی ہے، ہلدی اینٹی بایوٹک ہونے کیساتھ کئی دیگر خصوصیات کی بھی حامل ہے، چوٹ لگنے کی صورت میں اسے دودھ میں ملاکر پینے سے کافی آرام محسوس ہے۔
ہم آپ کو جس مشروب کے بارے میں بتانے جارہے ہیں اس میں آپ کو ہلدی، ادرک، کالی مرچ، ادرک پاؤڈر، شہد اور کوکونٹ ملک درکار ہوگا، اسے بنانے کیلئے آپ ایک باؤل میں شہد کے سوا تمام اجزا کو اچھی طرح ملالیں پھرساس پین میں ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھرآخر میں شہد شامل کرلیں۔
رمضان المبارک میں کونسی غذائیں صحت بخش رہیں گی؟
اس شربت کو آپ رات میں سونے سے پہلے استعمال کریں تو آپ کو بہت پرسکون نیند آئے گی اور صبح آپ بھرپور توانائی کے ساتھ اپنے دن کا آغاز کرنے کے قابل ہونگے، اس مشروب کے استعمال سے نہ صرف آپ کی نیند بہتر ہوگی بلکہ یہ آپ کی صحت کیلئے مزید کئی فوائد کا بھی حامل ہے۔
دماغی صلاحیت اور یادداشت میں بہتری
اس مشروب سے آپ کے دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت اور یادداشت میں بہتری آئے گی۔ ایک تحقیق کے مطابق ہلدی، ادرک اور ناریل میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کے دماغ کیلئے صحت بخش ہیں۔ اس سے آپ کے جسم میں موجود فیٹ آسانی سے کیٹون میں تبدیل ہوجاتا ہے، کیٹون دماغ کو توانائی فراہم کرنے کا اہم سورس ہے جس سے آپ کی میموری اور دماغی یکسوئی میں بہتری آتی ہے۔
خوش مزاجی
اس مشروب کے استعمال سے آپ کے موڈ پر بھی اچھے اثرات پڑتے ہیں کیونکہ ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جو آپ کے دماغ میں سیروٹیینن اور ڈوپامائین کے لیول کو بوسٹ کرتا ہے اور ان دونوں کا تعلق آپ کی خوشی اور اچھا محسوس کرنے سے ہوتا ہے۔
دل کی بیماریوں کے خطرے میں کمی
اس ڈرنک کی بدولت آپ دل کی بیماریوں کے خطرات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں، کیونکہ ہلدی آپ کے جسم میں کولیسٹرول لیول کم کرتی ہے، آپ کی شریانوں میں موجود رکاوٹوں کو دور کرتی ہے اور ادرک بھی آپ کی بلڈ سرکولیشن کو بہتر بنانے میں مدد گار ہے۔ کوکونٹ کا تیل آپ کا بیڈ کولیسٹرول لیول کم جبکہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول لیول کو بہتر بناتا ہے۔ یہ تینوں اجزا اکٹھے ہونے سے آپ دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔