بشریٰ انصاری کو فلم“ کملی“ دیکھ کر کیا یاد آگیا؟

سینئر اداکارہ نے فلم بینوں کو لازمی سنیما جاکر فلم دیکھنے کا مشورہ بھی دےدیا

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو فلم کملی اس قدر پسند آئی ہے کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے فلم کملی کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کملی کے حوالے سے سرمد سلطان کھوسٹ پر فخر کرنے کے لیے کچھ بات کرنا چاہوں گی۔انہوں کہا کہ یہ نیند سے جگانے کی ایک خوبصورت یاددہانی تھی،ایک خوبصورت دور کی یاد ،جب ہم کسی فلم میں ہدایت کار کی روح کو دیکھا کرتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ کہانی سنانا ایک فن تھا اور اب بھی ہے،یہ ہم سب کے لیے ایک یاد دہانی ہے جو بامقصد کام دیکھنے بھوک سے مر رہے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کو شاباش دیتے ہوئے مزید کہاکہ سرمد تم نے بے پناہ جذبے کے ساتھ مشکل راستہ چننے کی قوت ہمیں دکھائی ہے، ہمیں تم پر فخر ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہر کوئی جائے اور یہ فلم دیکھے،کوئی حقیقی اچھا کام دیکھے، ہم تو ساس بہو کے دور میں غرق ہوگئے ہیں ۔بشریٰ انصاری نے سرمد کھوسٹ، صبا قمر اور ثانیہ سعید کو مزید قوت سے اچھا کام کرنے کی دعا دیتے ہوئے ڈھیروں محبت کا اظہار بھی کیا۔

Bushra Ansari

Tabool ads will show in this div