مونس الٰہی کی ایف آئی اے دفتر میں پیشی، گرفتار نہیں کیاگیا

مجھے نوٹس نہيں آيا، رانا ثناء اللہ نے کہا 72کروڑ کا کيس ہے، مونس الہیٰ
Jun 15, 2022

چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کو منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش کرلیا گیا، رکن قومی اسمبلی ایف آئی اے لاہور کے دفتر میں پیش ہوگئے۔ مونس الٰہی کہتے ہیں کہ شہباز شریف پر 16 ارب کا کیس ہے، رانا ثناء کا کہنا ہے کہ مجھ پر 72 کروڑ کا کیس ہے، مجھے گرفتار کرنا ہے تو حاضر ہوں۔

رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی لاہور میں ایف آئی اے میں پیش ہوگئے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شريف پر 16 ارب روپے کا کيس ہے، مجھے کسی قسم کا نوٹس نہيں آيا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 72 کروڑ کا کيس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شوگر کميشن پر کيس بنايا گيا ہے، مجھے گرفتارکرنا ہے تو حاضر ہوں، اندر جاکر ديکھتا ہوں کون سا کيس ہے، یہ سیاسی انتقام ہے، اس میں کوئی 2 رائے نہیں۔

ایف آئی اے حکام نے مونس الٰہی کی گرفتاری کی تردید کردی، سماء سے گفتگو میں کہا کہ انہیں آج گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کیخلاف رحیم یار خان شوگر ملز کیس میں اہم شواہد مل گئے، منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری مونس الٰہی کو شامل تفتیش کرلیا گیا، پرویز الٰہی کو طلبی کے ثمن جاری کئے جارہے ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کو جواب دینے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے دفتر میں پیشی کے بعد مونس الٰہی واپس باہر آگئے، انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج ہی ایف آئی اے لاہور نے چوہدری مونس الٰہی سمیت 6 افراد کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ ان کے دو قریبی عزیزوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

fia

corruption case

PERVEZ ELAHI

Monis Elahi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div