اسلام آباد: غیرملکی خاتون سے زيادتی کرنے والا ملزم گرفتار

شواہد کی بنیاد پر ملزم کو سزادلوائیں گے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد پولیس نے غیرملکی خاتون سے زيادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ6 جون کو پیش آیا تھا، پولیس نے انتہائی جانفشانی سے کیس کوٹریس کیا۔

ڈاکٹر اکبر ناصرخان کا کہنا تھا کہ سائنٹیفک شواہد کی بنیاد پر ملزم کو سزادلوائیں گے، انہوں مزید کہا کہ ايسے واقعات ميں اکثر قریبی افراد ملوث ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 جون کو اسلام آباد کے علاقے جی 6 فور میں ایک غیر ملکی خاتون کو اس کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق غیر ملکی خاتون کی سیکیورٹی پر تعینات سیکیورٹی گارڈ زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

RAPE CASE

islamabad police

Tabool ads will show in this div