مردان: بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ماں زخمی

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مردان میں بیٹے نے اپنے ضعیف العمر والدین پر فائرنگ کردی جس سے باپ جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ کے حدود میں ملزم اپنے والدین پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے جاں بحق شخص اور زخمی خاتون کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ معمولی تکرار پر پیش آیا ہے، پولیس تھانہ گڑھی کپورہ نے مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

khyber pakhtunkhwa

murder case

Tabool ads will show in this div