پاکستانی لڑکیاں کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟ ہمایوں سعید نے بتادیا

ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ پر فلم’ لندن نہیں جاؤں گا’ سے ایک بارپھربڑے پردے پرجگمگانے کے لیےتیار ہیں۔ قومی امکان ہے کہ...

ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ پر فلم’ لندن نہیں جاؤں گا’ سے ایک بارپھربڑے پردے پرجگمگانے کے لیےتیار ہیں۔

قومی امکان ہے کہ سینما میں ہمایوں کی فلم کا ٹکراؤ ہالی ووڈ فلم ’ تھور: لواینڈتھنڈر’ سے ہوگا جس کا پاکستانی شائقین کو بھی شدت سے انتظارہے۔

حال ہی میں ہمایوں سعید اور دہگرکاسٹ نے فلم کا ٹریلرلانچ کیا جس میں مہوش حیات، گوہررشید، واسع چوہدری سمیت نمایاں سیلیبرٹیزشریک ہوئیں۔

ٹریلرلانچ کےموقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں سعید نےعیدالضحیٰ پر اپنی فلم کے ساتھ ریلیزکے لیے شیڈول ہالی ووڈ فلم ’ تھور: لواینڈتھنڈر’ کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے قہقہے بکھیردیے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ، ’ کچھ لڑکیوں کو تھورکا مرکزی کردار( کرس ہیمس ورتھ ) پسند ہے لیکن پاکستانی خواتین مجھے اور فہد مصطفی کو زیادہ پسند کرتی ہیں ’۔

فلم لندن نہیں جاؤں گاعید الاضحیٰ پرریلیز کی جائے گی، مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اورسہیل احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیے:فلم ’لندن نہیں جاوں کاپوسٹر مذاق بن گیا

لندن نہیں جاؤں گا کے ڈائریکٹربھی ندیم بیگ ہیں جو اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ یہ فلم سال 2017 میں ریلیزکی جانے والی مہوش اور ہمایوں کی ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کا سیکوئل نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی کے ساتھ اسی طرزکی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔

دلچپ امریہ ہے کہ ندیم بیگ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرے پاس تم ہو’ کے ڈائریکٹربھی تھے اور اس فلم کی کہانی ڈرامہ لکھنے والے خلیل الرحمان قمرکی ہی تحریرکردہ ہے۔

فلم کی کہانی خلیل الرحمٰن قمرنے لکھی ہے جو اس سے قبل ہمایوں اور مہوش کی فلم “ پنجاب نہیں جاوں گی “ بھی لکھ چکے ہیں۔

thor

Fahad Mustafa

Humayun saeed

London Nahi Jaunga

Tabool ads will show in this div