پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم، اختیارات محکمہ قانون کے سپرد
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے آرڈیننس جاری
پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم کرکے خصوصی اختیارات محکمہ قانون کے حوالے کردیئے گئے۔
پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم کردی گئی ہے اور محکمہ قانون کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اب اسمبلی سیکریٹریٹ کے سارے فیصلے محکمہ قانون کرے گا۔
دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی من مانیاں ختم ہوگئی ہیں، اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت محمد خان بھٹی کو بھی سیکرٹری قانون کے تابع کردیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے تحت محکمہ قانون کے تمام معاملات سیکرٹری قانون احمد رضا سروردیکھیں گے۔ اور اب جب بھی گورنر کی جانب سے اجلاس طلب کیا جائے گا تو محکمہ قانون اس کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔