دریائے سندھ کے جزیرے میں واقع تاریخی سادھو بیلو مندر کے میلے کا آغاز

خصوصی پوجا پاٹھ میں مصروف

دریائے سندھ کے جزیرے میں واقع تاریخی سادھو بیلو مندر کے میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

سادھو بیلو میلے میں شرکت کرنے کےلیئے ملک اور بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے ہندو یاتری بڑی تعداد میں سکھر پہنچ گئے ہیں اورخصوصی پوجا پاٹھ میں مصروف ہیں۔

یہ میلہ بابا بنکھنڈی مہاراج کی 169 ویں برسی پر سادھو بیلو مندر میں سجایا گیا ہے۔

سادھو بیلو مندر دنیا کا واحد مندر ہے جو دریائے سندھ کے جزیرے میں واقع ہے۔

دور دراز علاقوں سے آنے والے یاتری کشتی میں سوار ہو کرجھولے لال کے نعرے لگاتے ہوئے مندر پہنچتے ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب 2 برس بعد جب میلہ سجایا گیا تو بڑی تعداد میں یاتری اپنی من کی مرادیں لے کر پہنچ گئے۔

دریائے سندھ کے جزیرے میں تین روز تک میلہ جاری رہے گا۔ یہاں آنے والوں نے بتایا کہ دو سو سال قبل بابا بنکھنڈی مہاراج یہاں آئے اور اپنا بسیرا قائم کیا۔

مندر میں میلے میں آنے والے یاتری مندر کے چاروں اطراف خوبصورت مناظر اور دلکش نظارے سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

SUKKUR

Hindu pilgrims

Tabool ads will show in this div