بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666 میگا واٹ ہوگیا، بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

بجلی کی پیداوار21ہزار234 اور طلب27 ہزار900 میگاواٹ ہے

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار 234 جب کہ طلب27 ہزار900 میگاواٹ ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اور کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ بھی ہورہی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 234 میگا واٹ ہے، جب کہ طلب 27 ہزار900 میگا واٹ ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 4 ہزار744 میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار707میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبےکےبجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 303 میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار961، سولرپلانٹس کی پیداوار 110 میگاواٹ ہے، جب کہ جوہری ایندھن سے ایک ہزار 236 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

load shedding

power short fall

Tabool ads will show in this div