2022 میں آئی فون کے لاکھوں صارفین کیلئے آنے والی نئی تبدیلیاں
ایپل کا نیا ios 16 آپریٹنگ سسٹم دنیا بھر میں ایپل کے لاکھوں صارفین کیلئے سامنے آگیا ہے، اس نئے آپریٹنگ سسٹم کون سی نئی اپگریڈیشن ہیں ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
نئی لاک اسکرین
آئی او ایس 16 کے ساتھ آپ اسکرین کے فونٹ کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں اور دوسری اہم معلومات بھی آپ ڈسپلے کر سکتے ہیں، جیسے اگلی ملاقاتیں، الارم، موسم اور بیٹری کی سطح وغیرہ، آپ کے پاس انتخاب کرنے کے لیے متعدد لاک اسکرینیں ہوسکتی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ایپل واچ کے لیے بہت سے واچ کے چہرے ممکن ہیں۔
منفرد ڈیجیٹل بٹن
یہ منفرد ڈیجیٹل کیز ہیں جو ڈیوائس پر رہتی ہیں، ویب سرور پر نہیں، اس لیے آپ کا ڈیٹا فراڈ کرکے چوری نہیں کیا جا سکتا۔ آپ پاس ورڈ درج کرنے کے بجائے ٹچ آئی ڈی یا فیس آئی ڈی استعمال کرتے ہیں اور اگر آپ پی سی یا اینڈرائیڈ فون پر کسی ویب سائٹ پر لاگ ان ہوتے ہیں تب بھی آپ پاس کیز استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ QR کوڈ اسکین کینگے۔
ڈکٹیشن اور Apple Maps میں بہتری
iOS 16 میں Maps میں مزید بہتری لائی گئی ہے، اس نئے میپ میں آپ اپنے راستوں پر اضافی اسٹاپس شامل کرسکتے ہیں۔ ios 16 کے تحت بول کر ٹائپ کرنے کی خصوصیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی، تاکہ آپ چلتے پھرتے بول کر ٹائپنگ کر سکیں۔ اسکے علاوہ آئی فون پر فٹنس ایپ کو بھی مزید بہتربنایا گیا ہے، نئی اپ گریڈیشن کے بعد اب یہ مجسموں، پرندوں اور حشرات الارض کو پہچانے گا جو وہ پہلے نہیں کر سکتا تھا۔
کون سے آئی فونز iOS 16 پر کام کرسکیں گے؟
آئی فون کے کچھ صارفین کیلئے یہ بات جان کر انتہائی مایوسی اور دکھ ہوگا کہ نیا آپریٹنگ سسٹم بعض آئی فونز پر کام نہیں کرے گا، ان میں iPhone SE، iPhone 6s، iPhone 6s Plus، iPod touch، اور آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس شامل ہیں جبکہ اس سے آگے کےفونز پر یہ آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ ہوجائیگا۔