لڑکیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے پر فائرنگ سے1شخص جاں بحق

نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد فرار ہونے میں کامیاب

مظفرگڑھ میں لڑکیوں کوہراساں کرنے سے روکنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ کےعلاقے خان گڑھ میں صبح کے وقت چل قدمی کے دوران 2 لڑکیوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے ہراساں کیا۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کے والد اور بھائی نے ان افراد کا تعاقت کیا اور ایک شخص کو پکڑلیا۔

اس دوران موٹرسائیکل پر موجود دوسرے شخص نے فائرنگ کردی جس سے لڑکی کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔اس واقعے میں لڑکی کے والد سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد دونوں نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی شخص کوتشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ پولیس کےمطابق ملزمان کی تلاش اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div