نئی دہلی میں آلودگی سے لوگوں کی اوسط زندگی 10 برس گھٹ گئی

ہر سال لاکھوں بھارتی خاموشی موت کے منہ میں جارہے ہیں، تحقیق

امریکی ریسرچ گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خطرناک فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی اوسط زندگی تقریباً 10 برس گھٹ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داراحکومت نئی دہلی کے علاوہ بھارت میں آلودگی نے ہر بھارتی کی عمر پانچ برس کم ہوئی ہے۔ آلودگی کے باعث ہر سال خاموشی سے لاکھوں بھارتی موت کا شکار ہورہے ہیں۔

ایئر کوالٹی لائف انڈیکس یونیورسٹی آف شکاگو کے مطابق بھارت کے شمالی میں رہنے والی 50 کروڑ سے زیادہ آبادی جو بھارت کی کل آبادی کا تقریبا 40 فیصد ہے بڑھتی ہوئی آلودگی کے سبب وہاں ہر شخص کی زندگی ساڑھے سات برس کمی ہورہی ہے۔

ای پی آئی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی 44 فیصد آبادی بھارت میں موجود ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا دوسرا ملک ہے۔

بھارت میں آلودگی میں اضافے کی وجہ بڑھتی ہوئی انڈسٹرلائزیشن، فصلوں کی باقیات جلانے اور سڑکوں پر ٹریفک کے رش کو قرار دیا جاتا ہے، واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس نے اپنی رپورٹ میں لاہور کو بھی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا تھا۔

انڈیا

New Delhi

POLLUTION

Tabool ads will show in this div