عثمان بزدار کی بطور سابق وزیراعلیٰ مراعات کیلئے عدالت میں درخواست

سابق وزیراعلیٰ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی رہنماء عثمان بزدار نے بطور سابق وزیراعلیٰ پنجاب مراعات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عثمان بزدار نے مراعات کے حصول کیلئے ملتان بینچ میں دائر درخواست پرنسپل سیٹ ہائیکورٹ پر ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ مخالف فریق چیف سیکریٹری پنجاب لاہور میں ہیں اس لئے درخواست کو بھی پرنسپل سیٹ پر سنا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب منسٹرز مراعات ایکٹ کے تحت بطور سابق وزیراعلیٰ مراعات سے محروم رکھا جارہا ہے، 23 مئی سے قانون کے تحت بطور سابق وزیراعلیٰ حاصل مراعات نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مراعات کے حصول کیلئے دائر درخواست کو پرنسپل نشست پر سنا جائے، قانون کے تحت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو حاصل مراعات بھی دینے کا حکم دیا جائے۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا، جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی منگل کو بطور اعتراضی کیس کی سماعت کریں گے۔

cm punjab

lahore high court

USMAN BUZDAR

Syed Bukhari Jun 14, 2022 10:18am
کیسے بے شرم لوگ ہیں یہ
Tabool ads will show in this div