ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کی نئی فیلڈ میں انٹری

یہ یقینی طور پر میرے لیے چیلنجنگ تھا، نورا فتیحی

بالی ووڈ کی سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی اداکارہ اور ڈانس کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے نئے گانے ‘ڈرٹی لٹل سیکرٹ’میں ناصرف پرفارم کیا بلکہ اس پروجیکٹ کے لیے ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گانے میں اداکارہ وڈانسر نے بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کیا اور گانا ریلیز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا۔

گانے میں ہدایت کار کی حیثیت سے کام کرنے کے حوالے سے نورا فتیحی نے کہا ہے کہ بحیثیت آرٹسٹ ہمیشہ سے کچھ نیا کرنے کی بھوک میں رہتی ہوں، جب میں ‘ڈرٹی لٹل سیکرٹ’ پر کام کر رہی تھی تو میں بھرپور ایک ویڈیو بنانا چاہتی تھی۔

گانے میں نورا کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے گانے میں اسکرین پلے کے حساب سے چیزیں ترتیب دیں جو پہلے سے میرے دماغ میں تھالیکن یہ یقینی طور پر میرے لیے چیلنجنگ تھا۔

nora fatehi

Dirty Little Secret

Tabool ads will show in this div