چوہدری شجاعت حسین سیاست کا اثاثہ ہیں، آصف زرداری
ق لیگ کے وزراء حکومت کا اہم جز ہیں، پیپلزپارٹی رہنماء
پیپلزپارٹی رہنماء آصف زرداری نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی رہائش گاہ پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک سے ملاقات کی۔
سابق صدر آصف زرداری وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت ق لیگ کيساتھ اور ق لیگ حکومت کيساتھ کھڑی ہے، ق لیگ کے دونوں وفاقی وزراء ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں، چوہدری شجاعت حسین سیاست کا اثاثہ ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اپنا وعدہ نبھا رہے ہيں اور نبھاتے رہيں گے۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے۔