وفاقی حکومت کا کراچی میں ویمن یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ

يونيورسٹی صوبائی حکومت کے اشتراک سے بنائے جائے گی

وفاقی حکومت نے کراچی میں ویمن یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے اشتراک سے کراچی میں خواتین کیلئے یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کےلیے 3 عمارتوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ویمن یونیورسٹی کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ حکومت زمین کی فراہمی اور دیگراخراجات پورے کرے گی۔

ابتدائی طور پر ویمن یونیورسٹی کراچی کیلئے خاتون پاکستان گرلز کالج، اپوا گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلزکالج نارتھ کراچی کو ویمن یونیورسٹی بنانے کیلیے تجویز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں طالبات کے لیے نجی سطح پر کئی جامعات ہیں لیکن سرکاری سطح پر ویمن یونیورسٹی کی کمی محسوس کی جاتی رہی ہے اور مختلف فورمز پر متعدد بار اس حوالے سے مطالبات ہوتے رہے ہیں۔

federal government

Women's University

Tabool ads will show in this div