پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے 18 نامزد امیدوار سامنے آگئے

دو حلقوں میں کسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کيا جاسکا
<p>فائل؛ فوٹو</p>

فائل؛ فوٹو

تحریک انصاف نے پنجاب کے 20 حلقوں میں شیڈول ضمنی انتخابات کے لئے 18 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔

پنجاب میں تحریک انصاف کے 20 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کررکھا ہے، جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے 18 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

17 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی پی 158 سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمودالرشید کے داماد میاں اکرم عثمان کو ٹکٹ دیا گیا ہے، پی پی 07 سے شبیر اعوان، پی پی 83 سے حسن اسلم، پی پی 90 سے عرفان نیاز پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 97 سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں محمد اعظم، پی پی 127 سے محمد نواز بھروانہ، پی پی 140 سے خرم ورک، پی پی 167 سے عاطف چوہدری، پی پی 168 سے نواز اعوان کو ٹکٹ جاری کی گئی ہے۔

پی پی 202 سے میجر (ر) سرور، پی پی 217 سے زین قریشی، پی پی 224 سے عامر اقبال شاہ، پی پی 228 سے عزت جاوید خان، پی پی 272 سے معظم جتوئی، پی پی 273 سے یاسر جتوئی، پی پی 282 سے قیصر عباس، پی پی 288 سے سیف الدین کھوسہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہوں گے۔

خالی ہونے والے حلقوں پی پی 170 اور پی پی 237 سے تحریک انصاف نے تاحال کسی نمائندے کا اعلان نہیں کیا، تاہم ان حلقوں کو مخالف امیدواروں کے لئے خالی بھی نہیں چھوڑا جائے گا، بلکہ اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

PTI

PUNJAB BYE ELECTION

Tabool ads will show in this div