ملتان:موٹرمکینک نے رکشے کو جدید گاڑی میں تبدیل کردیا

قیمت صرف 2.5 لاکھ روپے ہے

ملتان میں موٹر مکینک نے رکشے کو جدید گاڑی میں تبدیل کردیا۔ متوسط طبقے کے لیے سفری سہولیات کو آسان بنانے کے لیے گاڑیوں کو کم قیمت میں شہری خرید سکتے ہیں۔

ملتان میں موٹرمکینک شاہد نے200 سی سی سستی گاڑی تیارکرلی۔ سماء سے بات کرتےہوئے محمد شاہد نے بتایا کہ بچپن سے گاڑی بنانے کا شوق تھا۔ اس نے بتایا کہ رکشے کا انجن لے کر گاڑی تیار کی ہے اور مزید تین گاڑیاں بنا کر فروخت کے لیے پیش کروں گا۔

چمچماتی اور دلکش خوبصورت گاڑی صرف ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ اس گاڑی کی پوری باڈی لوہے کی ہے اور یہ طویل سفر کے لیے بھی آرام دہ ہے۔

اس نے شوق کی خاطر تھری سیٹر ویسپا بھی تیار کرلیا ہے۔ورکشاپ آنے والے شہری بھی نئی بننے والے گاڑیوں کو دیکھ کر تجس میں آجاتے ہیں۔

Multan

Syed Bukhari Jun 14, 2022 10:25am
So Nice zabrdst
Tabool ads will show in this div