پاکستان کو چین سے امداد فوج کی وجہ سے مل رہی ہے،شیخ رشید

یہ امپورٹڈ حکومت جلد جائے گی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو کوئی ملک گھاس نہیں ڈال رہا ہے، پاکستان کو چین سے جو امداد مل رہی ہے وہ بھی فوج کی وجہ سے مل رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ چین سے امداد ملنے کا شور مچا رہے ہیں، مگر یہ نہیں بتا رہے کہ یہ امداد پاک افواج کی وجہ سے ملی ہے، اس حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو کوئی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں، حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے۔ یہ امپورٹڈ حکومت جلد جائے گی، جتنی دیر لوگ انہیں سہارا دیں گے، بالآخر یہ دھڑم سے گریں گے

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے، اس حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے۔ اپنے خلاف دائر مقدمات کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 25 تھانوں میں درخواست دی ہے، 2 میں ضمانت ہوگئی ہے۔

Pakistan Army

CHINA

PMLN,

Tabool ads will show in this div