عوام کے لئے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا؛ بجلی 3.99 روپے فی یونٹ مہنگی

مارچ میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ لیا گیا تھا

نیپرا نےاپریل کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے - جی)نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے سی سی پی اے- جی کی درخواست پر31 مئی 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے کی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کا اطلاق جون کے مہینے کے بل پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کے صارفین سے مارچ کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ لیا گیا تھا۔ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے زیادہ وصول کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کےعلاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 30 جون تک بجلی کے صارفین کو فی یونٹ 5 روپے کی سبسڈی دی تھی۔ جس سے مہنگائی کے مارے عوام کو کسی حد تک ریلیف مل رہا تھا لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے اس سبسڈی کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

POWER TARRIF

Tabool ads will show in this div