سردار اويس لغاری پنجاب اسمبلی ميں بجٹ پيش کريں گے

پنجاب کا بجٹ کون پيش کرے گا؟ معمہ حل ہوگيا

سردار اويس لغاری پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ بطور وزیرخزانہ پيش کريں گے۔

سردار اويس لغاری کی بطور صوبائی وزیرخزانہ پنجاب نوٹی فکيشن بھی جاری کردیا گیا جس کے ساتھ پنجاب کا بجٹ پيش کرنے کا معمہ حل ہوگيا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کو مالی سال کے بجٹ کے موقعہ پر پنجاب کے پارلیمانی امور کے عہدے کا چارج دے دیا۔

خیال رہے کہ پيپلزپارٹی قيادت کے تحفظات اور ديگر مسائل حل نہ ہونے کے باعث پنجاب کابینہ کی تشکيل کا دوسرا مرحلہ تاخير کا شکار ہوگيا ہے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں پیپلزپارٹی قیادت کے تحفظات سمیت دیگرمسائل پرتفصيلی گفتگو ہوئی، پنجاب کابینہ کی تشکيل کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کابینہ کی دوسرے مرحلے میں 20 کے قریب ارکان حلف اٹھائيں گے جن میں عظمیٰ بخاری، رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

ملک تنویر اسلم، بلال یاسین، سیف کھوکھر، ک، شموليت کا بھی امکان ہے جبکہ خلیل طاہر سندھو، چودھری اقبال گجر ، کرنل ريٹائرڈ طارق بھی شامل ہوں گے۔

Punjab govt

BUDGET 2022-23

Tabool ads will show in this div