چوہدری شجاعت کیساتھ معاملات جلد ٹھیک ہوجائیں گے،پرویزالہیٰ

پنجاب حمزہ نہیں پولیس چلا رہی ہے

پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سینیر پارٹی رہنما چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ میرا کوئی مسئلہ نہیں ، یہ سب باتیں میڈیا کی ہے،جلد سب ٹھیک ہو کر سامنے آجائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے، جس پر صحافی کی جانب سے پرویز الہیٰ سے سوال کیا گیا کہ کل کے اجلاس میں گڑبڑ ہوگی یا نہیں؟ سوالیہ نشان ہے، جس پر پرویز الہیٰ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ نہیں صوبہ پولیس چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے، حمزہ یہ کہتا ہے کہ میں اپنی اسپیکر شپ بچانا چاہتا ہوں، اس حوالے سے خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے، ان لوگوں کیلئے صرف اتنا کہوں گا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

ق لیگ میں اختلافات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چوہدری شجاعت کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

PUNJAB ASSEMBLY

PERVAIZ ELAHI

HAMZA SHEHBAZ

Tabool ads will show in this div