پاکستان اور چین کی عسکری قیادت کا اسٹرٹیجک شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق

آرمی چیف نے پاکستانی عسکری وفد کی قیادت کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں دورہ چین کے موقع پر دونوں جانب سے مشترکا مفادات کے تحفظ کیلئے رابطوں میں تسلسل اور دونوں جانب سے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار 12 جون کو جاری بیان کے مطابق عسکری اعلیٰ قیادت نے چین کا دورہ کیا۔

ٹرائی سروس ملٹری وفد کا دورہ 9 سے 12 جون کے درمیان ہوا۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کی اعلیٰ عسکری قیادت نے ملاقات کی۔ آرمی چیف اور چینی وائس چیئرمین سی ایم سی جنرل ژھانگ نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک چین عسکری قیادت نے بین الاقوامی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک کے عسکری وفود نے باہمی دفاعی تعاون پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جب کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے مشترکا مفادات کے تحفظ کیلئے رابطوں میں تسلسل اور تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا ہے۔

ISPR

CHINA

COAS General Qamar Javed Bajwa

Tabool ads will show in this div