بلوچستان کا بہادرسپوت فیصل بلوچ بنا کورہیڈکواٹرز کوئٹہ کا مہمان

واقعہ 7 جون کو پیش آیا تھا

کوئٹہ میں جان کی پروا کیے بغیر ہزاروں جانوں کو بچانے والے فیصل بلوچ کو آرمی چیف کی جانب سے تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام دیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف اسٹاف 12 کور بیگیڈیئر عابد مظہر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ کو کور ہیڈکواٹرز کوئٹہ مدعو کیا۔

پاک فوج کی جانب سے فیصل بلوچ کی بہاردی کے اعتراف میں اسے آرمی چیف کی جانب سے تہنیتی شیلڈ اور نقد انعام پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل بلوچ نے 7 جون کو کوئٹہ میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں بچائی تھیں۔ فیصل بلوچ جلتا ہوا آئل ٹینکر 3 کلو میٹر تک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 7 جون کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا تھا۔

فیصل بلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ڈرائیور آگ لگے ٹینکر کو تیزی سے آبادی سے دور لیکر جا رہا ہے، جائے وقوعہ پر سڑک کی ایک جانب کھلے میدان میں بچے اور بڑے کرکٹ کھیل رہے تھے تو اسی روڈ پر دوسری طرف ٹریفک بھی روانی سے چل رہا تھا۔

کوئٹہ

petrol

oil tanker

COAS General Qamar Javed Bajwa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div