شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید

سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھرپور نشانہ بنایا، آئی ايس پی آر

دتہ خیل میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیازشہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھرپور نشانہ بنایا، اور علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Pakistan Army

Tabool ads will show in this div