سرحد پار سے آئے سردار پاکستانی مہمان نوازی کے گرویدہ

بھارتی پروپیگنڈے کے توڑ کا مشن، اسلام آباد میں سکھ مسلم دوستی کی تقریب

Sikh friends interfaith harmony - SAMAA TV

پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کے توڑ کا مشن، اسلام آباد میں سکھ مسلم دوستی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سرحد پار سمیت دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھ پاکستان کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے، کہتے ہیں اُنکے دلوں میں پاکستانیوں کے بارے میں موجود تمام خدشات دور ہوگئے، پاکستان میں انہیں بہت پیار ملا ہے۔

سکھ مہمانوں کا کہنا تھا انہیں پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ اپنے ہی گھر آئے ہوں، پاکستان ہر سکھ کا گھر ہے۔

ایک سکھ مہمان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی شہراندور سے آیا ہے اور پاکستان آکر تو روح خوش ہوگئی, ہمیں تو ایسا لگتا ہے ہمارے آباؤاجداد کی بھی یادیں ساتھ میں ہیں جو ہم نے بچپن سے اپنے ماں باپ سے کہانیاں سنی ہیں۔

مہمان خواتین نے بھی پاکستانیوں کے خلوص کی کھل کر تعریف کی، ایک سکھ خاتون نے کہا یہاں آنے سے پہلے میں بہت ڈر رہی تھی لیکن یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، میں سب کو یہی کہوں گی پاکستان ضروردرشن کریں۔

میزبانوں کا کہنا تھا تقریب کا مقصد پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کرنا ہے۔ تقریب کے میزبان ساجد تارڑ نے کہا بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کرتا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں، سکھوں نے پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ سارا کچھ غلط تھا۔

سکھ مہمان اسلام آباد میں تقریبات میں شرکت کے بعد لاہور میں اپنے مقدس مقامات پر حاضری دیں گے اور دربار صاحب کرتارپور بھی جائیں گے۔

پاکستان

انڈیا

sikhs

interfaith harmony

Religions

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div