بھارتی پولیس کے نہتے مسلمان مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیوز وائرل

رانچھی میں پولیس نے بے رحمانہ انداز میں مظاہرین پر ڈنڈے اور گولیاں برسائیں

بھارت میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنا بھی جرم بن گیا۔

رانچھی میں بھارتی پولیس پر امن مسلمان مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور ان پر سیدھی گولیاں برسائیں، بھارتی پولیس کے مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ویڈیوز میں بھارتی پولیس اہلکاروں کو مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، رانچھی میں فائرنگ سے دو مسلم مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، متعصب بھارتی پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بیدردی سے ڈنڈے مارتے رہے۔

بھارت میں بی جے پی کی انتہاء پسند خاتون رہنماء نوپور شرما اور نوین جندال کی جانب سے چند روز قبل نبی کریم ﷺ کی شان میں توہین آمیز ریمارکس دیے گئے تھے جس پر پوری دنیا میں مسلمان شدید غم و غصے میں ہیں۔

نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی گرفتاری کے لئے پورے بھارت میں مسلم تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ احتجاج کے دوران اترپردیش کے کئی اضلاع میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ سب سے زیادہ پرتشدد احتجاج رانچی میں ہوا جہاں پولیس کی فائرنگ سے دو مظاہرین شہید ہوگئے۔

گستاخانہ ریمارکس پر مختلف ممالک میں بھارتی سفراء کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اورعرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی۔

واقعے پر پاکستان نے بھی بھارت سے شدید احتجاج کیا اور بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

انڈیا

Protest

Violence

islamophobia

MUSLIMS

Tabool ads will show in this div