پنجاب اسمبلی میں محمود الرشید اپوزیشن لیڈر مقرر

بجٹ اجلاس 13 جون کو ہوگا
Jun 11, 2022

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا گیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے زائد اراکین نے پارٹی پالیسی کیخلاف مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مسلم لیگ اور اتحادیوں کی حکومت کے قیام کے بعد پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو ہوگا، جس کیلئے اپوزیشن نے نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی بھی عبوری ضمانت منظور کرالی گئی ہے۔

PTI

PUNJAB ASSEMBLY

mian mehmood ur rasheed

Tabool ads will show in this div