لوڈشیڈنگ کو ہرصورت 2 گھنٹے تک محدود کیا جائے گا، ایاز صادق
لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرایاز صادق کا کہنا ہے کہ ملائشیا نے پام آئل کی برآمد پرپابندی لگا دی ہے، پام آئل کی بڑی قلت آنے والی ہے جس سےمسائل بڑھ سکتے ہیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت نےہرشعبےکو مدنظر رکھ کر بجٹ پیش کیا، اشیائے خورو نوش پرسبسڈی دے رہے تاکہ مہنگائی کا بوجھ نہ پڑے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا اور لوڈشیڈنگ کو ہرصورت2 گھنٹے تک محدود کیا جائے گا۔ 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی ٹکٹوں پرفی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔