گلگت بلتستان میں نیا گلیشیئر بننے لگا

پسو ميں واقع پری گوش کی پہاڑی پر نيا گليشیئر بن گیا

Gilgit-Baltistan mein naya Glacier ban gaya - SAMAATV

عالمی حدت کی وجہ سے دنيا بھرميں گليشیئرز پگھل رہے ہیں تاہم گلگت بلتستان کےعلاقے پسو ميں واقع پری گوش کی پہاڑی پر نيا گليشیئر بن گیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں نے گلگت بلتستان میں عجب کرشمہ کر دکھایا اور تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز کے بیچ نیا گلیشیئر وجود میں آ گیا ہے۔

پسو میں پری گوش گلیشیئر پر ماہرین حیرت زدہ ہیں۔ مقامی افراد کےمطابق پری گوش پہاڑی پر ہرسال موسمی برفباری ہوتی ہے اور جس کے بعد موسم گرم ہونے پر برف پگھل جاتی تھی تاہم اب دو سے تین سال پہلے گلیشیئر بننا شروع ہوا اور بڑھتا چلا گیا۔

گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر کے ریسرچر نے نئے گليشیئر کی پيدائش سے متعلق تحقيق کا آغاز کرديا۔

سينئرسائنٹيفک آفيسر ڈاکٹر شوکت علی نے سماء سے گفتگو ميں بتایا کہ پری گوش گلیشیئر کے بننے اور بڑھنے کی وجوہات مکمل تحقیق کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

پری گوش کا یہ گلیشیئرمعروف عالمی محقق ڈاکٹر ہیوٹ کی قراقرم اناملی پراس تحقیق کو درست ثابت کرتا ہے کہ قراقرم میں بلندی پر واقع گلیشئرز، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔

glacier

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div