سکھر: قدیمی قبرستان گل لبانو پر قبضہ،ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے حکم کے بعد ضلع انتظامیہ قبرستانوں سے قبضے خالی کرانے کے لئے میدان میں آگئی۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے سندھ بھر میں قبرستانوں پر قبضے ختم کرانے کے حکم کے ایک سال بعد ضلعی انتظامیہ سکھر حرکت میں آگئی۔
سکھر کے قدیمی قبرستان گل لبانو پرقبضہ ختم کرانے کیلئے ریونیو کی ٹیم پیمائش کے لیے پہنچی۔
شہریوں کے مطابق بااثر بلڈر کی جانب سے قبرستان پر قبضہ کرکے رہائشی اسکیم بنائی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اظہر شاہ نے سماء کو بتایا کہ قبرستان 10 ایکڑپر محیط ہے اور جو بھی تجاوزات ہونگی،ان کو ہٹادیا جائےگا۔
سکھر میں 100سے زائد قبرستان موجود ہیں جن میں 80 فیصد قبرستانوں پر قبضے کیا جاچکا ہے۔
سول سوسائٹی نے انتظامیہ سے عدالتی حکم کی روشنی میں جلد قبضے ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔