لاہور سے دبئی جانے والا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

طیارے کا انجن پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا

لاہور سے دبئی جانے والا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، اور بحفاظت لینڈ کروا دیا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے دبئی جانے والی نجی ايئر لائن کی پروز سے پرندہ ٹکرا گيا تھا، اور پرندہ ٹکرانے کے بعد انجن ناکارہ ہو گیا، جہاز کے کپتان نے لاہور ايئرپورٹ پر طیارے کو ہنگامی لينڈنگ کرائی۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ جب طیارے سے پرندہ ٹکرایا تو اس وقت طیارہ 900 فٹ بلندی پر تھا، خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جہاز میں موجود تمام مسافر بحفاظت اتار لئے گئے ہیں، اور انہیں متبادل انتظام کرکے 24 گھنٹے بعد روانہ کيا جائےگا۔

air crash

Emergency landing

lahor airport

Tabool ads will show in this div